نئی دہلی۔۔۔۔۔لکھنؤ میں سی بی آئی کی عدالت نے منگل کو سابق نائب وزیر اعظم ایل کے ایڈوانی، بی جے پی کے ممتاز رہنما مرلی منوہر جوشی اور مرکزی کابینہ کی وزیر اوما بھارتی سمیت 9دیگر رہنماؤں کو بابری مسجد انہدامی کیس میں ضمانت دیدی۔ان سب کو فی کس 50ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی۔ یہ بات ان کے وکیل نے بتائی۔عدالت نے ان تمام کو 25اور 26مئی کو طلب کیا تھا لیکن تمام 12ملزموں نے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے آج 30مئی کو طلب کیا اور خبردار کیا کہ مزید استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔آج عدالت کے سامنے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار ،سادھوی رتھمبرا ، رام ولاس ویدنتی ،پریم جی،دھرم داس وغیرہ پیش ہوئے۔ ان سب کے خلاف 6دسمبر 1992کو بابری مسجد کے انہدام کے بعد ہجوم کو اکسانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔