حیدرآباد دکن۔۔۔۔۔ٹرین کی پٹری پر سیلفی بناتے ہوئے ایک دوست کو ٹرین نے کچل دیا جبکہ دوسرے کا ہاتھ ضائع ہوگیا۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے قریب الوال ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔سمپت کمار اپنے دوستوں کا استقبال کرنے کیلئے الوال ریلوے اسٹیشن گیا تھا۔وہ اپنے ایک دوست سرون کے ساتھ پٹری پر سیلفی بنانے لگا وہ سمجھ رہے تھے کہ ابھی ٹرین دور ہے لیکن بدقسمتی سے ٹرین کی رفتار تیز تھی اور اس نے سمپت کو موقع پر ہی کچل دیا جبکہ دوسرا دوست ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا۔سمپت اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے سکندرآباد گیا تھا اس نے اہلیہ اور 2بچوں کو سوگوار چھوڑا۔