Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت داخلہ کی تین روزہ آگاہی نمائش

منشیات اورقانون شکنی کے نقصانات سے زائرین کو آگاہ کیا جائے گا(فوٹو، ایکس )
وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں منشیات کے استعمال اوردیگر خلاف ورزیوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تین روزہ متحرک نمائش منعقد کی جارہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ میں نمائش کا انعقاد عرب مال میں ہوگا جہاں وزارت داخلہ کے اسٹال پرمتعین اہلکار اقامہ اورسرحدی قوانین کی خلاف ورزی سے معاشرے پرہونے والے نقصانات کو اجاگرکریں گے۔
نمائش میں وزارت داخلہ کی جانب سے ’وطن بلا مخالف‘ مہم کے حوالے سے بھی زائرین کو مطلع کیاجائے گا علاوہ ازیں منشیات کے اسمگلرز کے بارے میں وزارت کو اطلاع دینے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔

شیئر: