Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ: احمدآباد میں انڈیا اور پاکستان کا بڑا ٹاکرا

سٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں انڈیا اور پاکستان کا اہم ترین میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک ون ڈے ورلڈ کپ میں سات میچ ہو چکے ہیں جس میں تمام میچوں میں انڈیا کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
دونوں ٹیموں میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں تاہم انڈین کپتان روہت شرما کے مطابق اُن کے اوپننگ بیٹر شبھمن گِل 99 فیصد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف میچ میں فخر زمان کو آرام دے کر عبداللہ شفیق کو کھلایا گیا تھا جنہوں نے اس میچ میں سینچری سکور کی تھی۔
پاکستان میں کسی تبدیلی کے حوالے سے کوئی حتمی اطلاع سامنے نہیں آئی لیکن یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید انڈیا کے خلاف میچ کے لیے امام الحق کی جگہ فخر زمان کو موقع دیا جائے۔
میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’انڈیا سے میچ کا دباؤ نہیں ہے، ہم بڑے کراؤڈ کے سامنے پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔ ہم ایم سی جی (میلبرن) میں بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل چکے ہیں۔ یہ سٹیڈیم بھی بڑا ہے۔ تمام سپورٹ انڈیا کی ہو گی، اگر پاکستانی مداحوں کو اجازت ہوتی تو ہمارے لیے اچھا ہوتا۔
واضح رہے احمد آباد کا نریندر مودی سٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

شیئر: