ریاض.... سال رواں کی پہلی 4ماہی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 1103غیر ملکی کارکن روزانہ لیبر مارکیٹ سے نکل رہے ہیں۔اس کے بالمقابل لیبر مارکیٹ سے نکلنے والے سعودیوں کی تعداد192ہے۔ محکمہ سوشل انشورنس کے تحت ”عمال“ سسٹم میں رجسٹرڈ تجارتی اداروں کی تعداد 458رہے ۔ الوطن اخبار کے مطابق سال رواں کے پہلے4ماہ کے دوران مجموعی طور پر 12703سعودی شہری لیبر مارکیٹ سے نکل گئے جبکہ اس کے المقابل لیبر مارکیٹ سے نکل جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 72854رہے۔سال رواں کے دوران سوشل انشورنس میں رجسٹرڈ سعودی شہریوں کی تعاد1.666ملین ہے جبکہ گزشتہ سال مماثل مدت کے دوران رجسٹرڈ افراد کی تعداد1679تھی۔