کرکٹ میں نئے ریکارڈز تو بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں تاہم حالیہ دنوں میں ایک ایسا میچ بھی ہوا جو اپنی نوعیت میں ایک منفرد میچ مقابلہ ثابت ہوا ہے۔
یہ ٹی20 میچ چلی اور ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم کے درمیان بیونس آئرس میں کھیلا گیا جس میں ارجنٹائن نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 427 رنز بنا ڈالے۔
اس کے جواب میں چلی کی ویمنز ٹیم 15 اوورز میں صرف 65 کے سکور پر ہی ڈھیر ہوگئی اور یوں یہ میچ ارجنٹائن نے 364 رنز سے جیت لیا۔
اس میچ میں ارجنٹائن کی بیٹر لُوسیا ٹیلر نے 27 چوکے رسید کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 169 رنز بنائے جبکہ اُن کی ساتھی البرٹینا گلان 23 چوکے لگا کر 84 گیندوں پر 145 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
مزید پڑھیں
-
بِگ بیش لیگ: سڈنی تھنڈر کی پوری ٹیم صرف 15 کے سکور پر ڈھیرNode ID: 726356
ارجنٹائن کی واحد وکٹ 350 کے سکور پر گری جبکہ لُوسیا اور البرٹینا کی یہ 350 رنز کی پارٹنرشپ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑا پارنٹرشپ بن گئی۔
چلی کی جانب سے واحد وکٹ جیسیکا مرانڈا نے لی جنہوں نے چار اوورز میں 64 رنز دیے۔
حیران کن طور پر 427 رنز کے ٹوٹل میں ارجنٹائن کی بیٹرز نے کوئی بھی چھکا نہ لگایا۔
اس منفرد میچ میں چلی کی بولروں کی جانب سے 73 ایکسٹرا رنز دیے گئے جس میں 64 نو بالز شامل تھیں۔
WORLD RECORD!
427 Runs in just 20 overs for the Argentina Women's Cricket team against Chile.
Argentina: 427/1 (20)
Chile: 63/10 (15)
Result: Argentina won by 364 Runs#CricketTwitter pic.twitter.com/tk8rggk4Tf— Female Cricket (@imfemalecricket) October 14, 2023