آسٹریلوی ٹی20 لیگ بگ بیش کے میچ میں سڈنی تھنڈر 15 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی۔
سڈنی تھنڈر نے 5.5 اوورز میں 15 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
جمعے کے روز سڈنی کے شو گراؤنڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاNode ID: 726286
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے دیے گئے 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر کی پوری ٹیم صرف 15 رنز پر 5.5 اوورز میں ہی ڈھیر ہوگئی۔
سڈنی تھنڈر کی جانب سے برینڈن ڈوگٹ نے سب زیادہ 4 رنز بنائے جبکہ رائلی رُوسو نے 3 اور ایلکس روز نے 2 سکور بنائے۔
سڈنی تھنڈر کے مجموعی سکور میں دو وائڈ بالز اور ایک لیگ بائے کا فاضل رن بھی شامل تھے۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے ہینری تھورٹون نے 5، ویس ایگر نے 4 جبکہ میتھیو شارٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
What just happened in the BBL?
Sydney Thunder's entire innings lasted just 35 balls #BBL12
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 16, 2022
15 سکور کے کم ترین سکور پر آؤٹ ہونے والی سڈنی تھنڈر کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ٹی20 کی تاریخ کا سب سے کم سکور
اس سے پہلے یہ ریکارڈ ترکیہ کے پاس تھا جس میں انہوں نے 2019 میں چیک ریپبلک کے خلاف ٹی20 میچ میں صرف 21 رنز بنائے تھے۔
15 سکور پر آؤٹ ہونے پر سڈنی تھنڈر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے اس بارے میں کہا کہ ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں نے ایسی کارکردگی آج تک نہیں دیکھی، اگر آپ اس کے بارے میں سوچیں تو یہ بہت ہولناک بات ہے۔‘
سڈنی تھنڈر کے 15 سکور پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مِل رہے ہیں۔
15 all-out at this level?? That's embarrassing! Wonder if the Sydney Thunder players will ever get over this.#BBL
— Pantha Barman (@pantha_barman) December 16, 2022
15 سکور پر پوری ٹیم کے آؤٹ ہونے پر کرک انفو نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بی بی ایل میں ابھی کیا ہوا؟ سڈنی تھنڈر کی پوری اننگز صرف 35 گیندوں کی مہمان رہی۔‘
نِکھل کہتے ہیں کہ ’حیران ہوں کہ 2022 مزید کیا دکھائے گا۔‘
Wonder what else 2022 is going to show. Sydney Thunder 10/7
— Nikhil (@CricCrazyNIKS) December 16, 2022
ہمانشو پریک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم آر سی بی پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آر سی بی کے مداح آج بہت خوش ہوں گے، ان کے 48 رنز کا ریکارڈ آج ٹوٹ گیا، سڈنی تھنڈر 15 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ٹیم میں ایلکس ہیلز، رائلی رُوسو اور ڈینیل سیمز جیسے کھلاڑی تھے۔‘
RCB fans must be very happy today. Their 48 runs record is broken. Sydney Thunder all-out on 15 runs. Team had players like Alex Hales, Rilee Rossouw and Daniel Sams. #BBL12
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) December 16, 2022