Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، پیٹرول 40 اور ڈیزل 15 روپے فی لیڑ سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا ایک سبب ڈالر کے مقابلے میں پاکستان کرنسی کی قدر میں اضافہ ہے۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
حکومت نے اتوار کی رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ 
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔ 
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ 
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔ 
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے 43 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے  85 پیسے ہوگئی ہے۔ 

شیئر: