Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم کی نئی سیاحتی منزل 'لیجا' کی نقاب کشائی

وژن 2030 کے تحت کثیر جہتی منصوبے کا مقصد سیاحتی صنعت کا فروغ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے نیوم سٹی منصوبے میں ایک اور انتہائی جاذب نظر اور جدید سیاحتی منزل لیجا کی نقاب کشائی کر کے نئی منزل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خلیج عقبہ کے ساحل سے شروع ہوتی ہوئی یہ سیاحتی منزل 400 میٹر اونچے پہاڑوں سے گھری ہوئی ایک وادی کے ذریعے اندرون ملک سے منسلک کی گئی ہے۔

سعودی  وژن 2030 کے تحت نیوم سٹی کے کثیر جہتی منصوبے کا مقصد پائیدار سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
لیجا پراجیکٹ میں 95 فیصد علاقہ فطری ماحول سے مطابقت رکھے گا جس میں قدرتی ماحول کے مطابق ڈیزائن اور تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

لیجا میں تین ہوٹلوں کی تعمیر کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے جس میں 123 فرنشڈ کمرے اور سوئٹ ہوں گے۔
منصوبے کے پہلے حصے کے طور پر مہم جو اور کوہ پیمائی کے شوقین افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کی منفرد  وادیاں ان کی دلچسپی کا باعث بنیں گی۔

لیجا کا دوسرا منصوبہ یہاں موجود ایک بڑے نخلستان کے مرکز میں قائم کیا جائے گا جب کہ تیسرے منصوبے میں فلاح و بہبود اور ماحول سے مطابقت رکھتے ہوئے ریزروٹ شامل کئے گئے ہیں۔

لیجا منصوبے کی تکمیل پر یہاں آنے والے سیاح مختلف قسم کی سرگرمیوں اور تجربات سے لطف اندوز ہو سکیں گے جس میں عمدہ قسم کے کھانے ، عمارت کی چھت پر تیراکی اور نہانے کے لیے خاص قسم کے تالاب ، ہائیکنگ اور ماؤنٹین بائیکنگ کے شوقین حضرات کے لیے منفرد کھیل شامل ہوں گے۔
 
فوٹوز بشکریہ: ٹریول ڈیلی نیوز

شیئر: