Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزامات جھوٹے ہیں،کچھ ثابت نہیں ہو سکے گا،حسین نواز

اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے منگل کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی میں بیان قلمبندکرادیا۔ 6گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ جوڈیشل اکیڈمی سے راوانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ جو سوالات پوچھے ان کے جوابات دئیے ۔ قانون کا احترام کرتے ہیں۔جے آئی ٹی نے دوبارہ بلایا تو حاضر ہو جاﺅں گا۔ مزید سوالات بھی پوچھے گئے تو جواب دوں گا۔ جو دستاویز مانگیں گے پیش کروں گا،سوالات تفتیش کا حصہ ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ قانون سے ہٹ کر کوئی دستاویز پیش نہیں کروں گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کا رویہ ٹھیک نہیں ہوگا تو وہ یہ نہ سمجھے کہ عدالت نہیں جاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ الزامات جھوٹے ہیں۔جے آئی ٹی میں کوئی غلط الزام مجھ پر یا میرے والد پرثابت نہیں ہوسکے گا۔ پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا تھا کہ سچائی خود کو منواتی ہے۔

 

شیئر: