دبئی میں آٹھ ماہ کے دوران گیارہ ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد، انڈین سرفہرست
رواں سال کے آٹھ ماہ میں سعودی عرب سے سات لاکھ 85 ہزار سیاح دبئی پہنچے( فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے سال رواں کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران غیرملکی سیاحوں کی تعداد اور شعبہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
سبق کے مطابق محکمہ معیشت و سیاحت دبئی نے بتایا’ 2022 کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران 9.12 ملین غیرملکی سیاح آئےتھے۔ سال رواں کے ابتدائی آٹھ ماہ میں 21.7 فیصد کے اضافے سے ان کی تعداد گیارہ ملین تک پہنچ گئی‘۔
محکمہ معیشت و سیاحت نے بتایا ’ اس مدت کے دوران سب سے زیادہ 1.56 ملین سیاح انڈیا سے آئے‘۔
سعودی عرب سے سات لاکھ 85 ہزار، برطانیہ سے 7 لاکھ 34 ہزار اور روس 7 لاکھ 31 ہزار سیاح دبئی پہنچے۔
عمان سے آنے والے دبئی آنے والے سیاحوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ 7 لاکھ 11 ہزار سے پانچویں نمبر پر رہا جبکہ امریکہ چار لاکھ 72 ہزار ، چین 3 لاکھ 92 ہزار، جرمنی سےتین لاکھ 71 ہزار اورایران دو لاکھ 54 ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
2023 میں ماہ اگست کے آخر میں دبئی کے ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار500 تک پہہنچ گئی جبکہ ہوٹلوں کی تعداد 814 ریکارڈ کی گئی۔
2022 کے ماہ اگست کے آخر میں 779 اور ان کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 200 تھی۔