Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: ایڈورڈز کالج کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار، ملزمان افغان نکلے

ایڈورڈز کالج کے مقتول طالب علم حسان طارق کے والد نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور سید اشفاق انور کے مطابق ایڈورڈز کالج کے طالب کے علم کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔
11 اکتوبر کر پشاور کے ایڈورڈز کالج کے قریب طالب علم حسان طارق سے موبائیل چھیننے کے دوران مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ڈکیٹوں نے انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
اب حسان طارق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
سید اشفاق انور نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ طالب علم حسان کے قتل کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے ملزم کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کا تعلق بھی افغانسستان سے ہے۔ دونوں ملزمان ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
سی سی پی او کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل فراہم کرنے والے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چار مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی تھی۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس کو کامیابی ملی ہے۔
دوسری جانب ایڈورڈز کالج کے مقتول طالب علم حسان طارق کے والد نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس دن رات محنت کرکے ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ ’مجھے امید ہے ان کے دیگر ساتھی بھی جلد گرفتار ہوجائیں گے۔‘

شیئر: