کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار
منگل 17 اکتوبر 2023 13:51
’مذکورہ افراد نے جرم کا إقرار کر لیا ہے جبکہ انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مالی فراڈ کے الزام میں 14 افراد پر مشتمل گروہ گرفتار کیا گیا ہے جن میں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گروہ کے افراد نے بیرون ملک موجود غیر قانونی کمپنیوں کے تعاون سے متعدد افراد سے رقوم وصول کرکے کمپنیوں کو روانہ کی ہے۔
پبلک پراسکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر لوگوں کو اس بات پر قائل کیا ہے کہ وہ ان کے پیسے کرپٹو کرنسی میں لگا کر منافع دیں گے‘۔
’مذکورہ افراد نے بینک اکاؤنٹ کھولے اور ان کے ذریعہ لوگوں سے رقوم جمع کرکے بیرون ملک ٹرانسفر کئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے غیر قانونی کمپنیوں اور سادہ لوح عوام کے درمیان رابطے بھی قائم کروائے ہیں‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے جرم کا إقرار کرلیا ہے جبکہ انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔