جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں نومبر میں سب سے زیادہ بارش ہوئی
منگل 17 اکتوبر 2023 10:27
’اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ جدہ میں ہمیشہ تیز بارش نومبر میں ہوتی رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 1985 سے 2022 تک بارشوں کے ریکارڈ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ساحلی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ جدہ میں ہمیشہ تیز بارش نومبر میں ہوتی رہی ہے‘۔
’1985 سے 2022 تک نومبر کے مہینے میں تبوک، مکہ مکرمہ، عسیر اور جازان ریجن کے ساحلی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش کے ریکارڈ کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ جدہ میں 182 ملی میٹر کی أوسط مقدار سے سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے‘۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’یہ ریکارڈ ہمیں اور متعلقہ اداروں کو پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مدد دے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’محکمے نے گراؤنڈ میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو اس سے مطلع کردیا ہے‘۔