Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکڑیشن اور پلمبنگ کے کام پر کوئی شرمندگی نہیں: سعودی نوجوان

اب مقامی نوجوان بھی الیکڑیشن اور پلمبنگ کا کام کرنے لگے ہیں (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی نوجوان سمیرالمطلق جو الیکڑیشن اور پلمبنگ کے کام میں مہارت کے ساتھ کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
الاخباریہ چینل  کے معروف پروگرام ’الراصد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سمیرالمطلق نے بتایا کہ ’کامیابی کی شروعات اب سے بیس برس قبل اس وقت ہوئی جب والد گھر پر نہیں تھے گئے اور ان کی غیرموجودگی میں شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی چلی گئی‘۔
 ’گھر کے تمام افراد سات گھنٹے تک شدید گرمی میں رہے‘۔ 
سعودی نوجوان نے بتایا ’ اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی۔  بجلی جانے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب میں نے اپنے تمام کام خود کرنے کا عزم کیا‘۔ 
سمیرالمطلق نے کہا ’ آج وہ الیکٹریشن اور پلمبنگ کے کام کامیابی سے کر رہا ہے اور روزانہ 8 گھنٹے کام کرتا ہے‘۔
’اس کاروبار میں میرا دوست علا برابر کا شریک ہے۔ دونوں مل کر الیکڑک وائرنگ اور واٹر پائپ نصب کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے اس کام پر کوئی شرمندگی نہیں‘’۔ 
ان کا کہنا ہے’ ہمیں دیکھ کر اب مقامی نوجوان بھی الیکڑیشن اور پلمبنگ کا کام کرنے لگے ہیں‘۔ 

شیئر: