Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرینکلن ٹیمپلٹن کے سعودی عرب میں بزنس کی سی ای او: منیرہ الدوسری

منیرہ الدوسری بینکنگ اور سرمایہ کاری صنعت میں 20 سال کا تجربہ رکھتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
منیرہ الدوسری کو فرینکلن ٹیمپلٹن انویسٹمنٹ کمپنی نے سعودی عرب میں اپنی نئی سی ای او ہیں مقرر کیا ہے۔ یہ کمپنی اثاثہ جات کے انتظام میں گلوبل لیڈر کے طور پر جانی جاتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اپنے اس نئے عہدے کے ساتھ منیرہ الدوسری سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرینکلن ٹیمپلٹن ہولڈنگ کمپنی کے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی کوشش کریں گی۔

عرب اوپن یونیورسٹی سے بزنس میں بیچلر ڈگری حاصل کی ہے۔ فوٹو ہولڈ ان ڈاٹ کام

منیرہ الدوسری بینکنگ اور سرمایہ کاری کی صنعت میں 20 سال کا تجربہ رکھتی ہیں اور انہیں اثاثہ جات کے انتظامات میں خاص مہارت حاصل ہے۔ 
وہ 30 ارب ریال سے زیادہ کے اثاثوں اور متعدد کلائنٹس کے صوابدیدی پورٹ فولیوز کی نگران رہی ہیں۔
اس تجربے میں کیپٹل مارکیٹس، پرائیویٹ ایکویٹی اور رئیل سٹیٹ کی سرمایہ کاری میں متنوع مصنوعات کی رینج کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی طور پر خود مختار دولت کے فنڈز کا انتظام کرنا شامل ہے۔
منیرہ الدوسری کیپیٹل مارکیٹ کے اداروں میں 2022 میں اے این بی کیپیٹل میں اثاثہ جات کے انتظام کے سربراہ اور اپریل 2021 سے مئی 2022 تک HSBC میں اثاثہ جات کے انتظام کی سربراہ اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر جیسے کئی اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔
اس سے قبل وہ سعودی عرب کی ملکیہ انویسٹمنٹ کمپنی میں سی ای او کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

کیپیٹل مارکیٹ کے اداروں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ فوٹو ایکس

ملکیہ انویسٹمنٹ کمپنی سعودی عرب کی جوائنٹ سٹاک کمپنی ہے جس کا صدر دفتر ریاض میں ہے  اور اس کمپنی کا حصص سرمایہ ساڑھے چھ کروڑ ریال ہے۔
منیرہ الدوسری سعودی انڈسٹریل سروسز کمپنی میں بورڈ کی آزاد رکن کے طور پر کام کرتی رہی ہیں اور سرمایہ کاری کمیٹی کی رکن تھیں جو جون 2020 سے سعودی سٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔
الدوسری کو نومبر2020 سے دسمبر 2022 تک کیپٹل مارکیٹ انسٹی ٹیوشنز کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا تھا جسے کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے ترقی دی تھی۔
منیرہ الدوسری نے سعودی عرب کی عرب اوپن یونیورسٹی سے بزنس میں بیچلر کی ڈگری لینے کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن سے بینکنگ ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔
 

شیئر: