اسلام آباد ..پاکستان نے ہندوستانی آرمی چیف کے کشمیریوں کو فوجی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی دہشتگردی سے بے گناہ کشمیریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب سے متعلق معلومات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نے ہندوستانی آرمی چیف کے بیان کو ظالمانہ قرار دے دیا ہے۔