Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ایم جی موٹرز نے اپنی گاڑی ’ایچ ایس ایسنس‘ کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

ماڈل ’ایچ ایس ایسنس‘ کی نئی قیمت 80 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔ (فوٹو: پاک ویلز)
گاڑیوں کی معروف کمپنی ایم جی موٹرز نے پاکستان میں اپنی ایس یو وی ’ایچ ایس ایسنس‘ کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ہے۔
ویب سائٹ ’بی ریکارڈر‘ کے مطابق ایم جی موٹرز نے اپنے ماڈل ’ایچ ایس ایسنس‘ کی قیمت میں چھ لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے۔
ایم جی موٹرز نے گاڑی کی قیمت میں یہ کمی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کی باعث کی جس کے بعد اِس ایس او وی کی نئی قیمت 80 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے بھی اپنی ’کِیا‘ گاڑیوں کی قیمتوں میں پانچ لاکھ روپے تک کی کمی کی تھی۔
پاکستان میں آٹو سیکٹر درآمدات پر منحصر کرتا ہے جبکہ گزشتہ کئی مہنیوں سے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث بڑا اضافہ جاری تھا۔
 
رواں برس پانچ ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 307 روپے تک ریکارڈ کی گئی تھی تاہم نگراں حکومت کی جانب سے ڈالر سمگلرز پر ہاتھ ڈالنے کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
خیال رہے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں کاروں کی فروخت کی شرح 20983 یونٹ رہی جو کے پچھلے سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم تھی۔

شیئر: