آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
جمعرات کو پونے میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو فتح کے لیے 257 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انڈین ٹیم اور اُس کے مداحوں کو بڑا جھٹکا تب لگا جب بولنگ کے دوران سٹار آل راؤںڈر ہاردک پانڈیا انجری کا شکار ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاریNode ID: 804881
ہاردک پانڈیا اپنی ٹیم کے لیے اننگز کا 9 واں اوور کروانے آئے جس کی تیسری گیند پر وہ لٹن داس کی سیدھی شاٹ کو پاؤں سے روکنے کی کوشش میں پھسل گئے اور اپنا ٹخنہ زخمی کروا بیٹھے۔
ہاردک پانڈیا نے اُس کے بعد اگلی گیند کروانے کی کوشش کی تاہم وہ دوبارہ ٹھیک طرح سے چل نہ پائے جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑ گیا۔
ہاردک پانڈیا کے اوور کی باقی تین گیندیں وراٹ کوہلی نے کراوئیں جن پر بنگلہ دیشی بلے بازوں نے دو سکور بنائے۔
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سٹار آل راؤنڈر اس میچ میں مزید فیلڈنگ اور بولنگ نہیں کر پائیں گے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اُن کے سکین کیے جا رہے ہیں۔
Update
Hardik Pandya's injury is being assessed at the moment and he is being taken for scans.
Follow the match https://t.co/GpxgVtP2fb#CWC23 | #TeamIndia | #INDvBAN | #MeninBlue pic.twitter.com/wuKl75S1Lu
— BCCI (@BCCI) October 19, 2023