Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ کے لیے مصری باشندے کی سائیکل پر مکہ آمد

مصرسے سائیکل پرمدینہ منورہ پہنچنے میں 21 دن لگے (فوٹو، الاخباریہ )
مصری سیاح محمد المصری عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محمد المصری  نے بتایا کہ اس کا خواب تھا کہ وہ مصر سے سائیکل پر  ارض مقدس کا سفر کرے۔ 21 دن سے زیادہ کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہوں۔ 
محمد المصری نے  بتایا کہ اس نے 2014 میں سائیکل  سواری کا سلسلہ شروع کیا تھا اس کے بعد سے اس کا خواب تھا کہ سائیکل سے سفر طے کرکے عمرہ ادا کروں۔ 
محمد المصری نے بتایا کہ اس نے عمرے کا سفر شروع کرنے سے قبل مصر ہی میں تمام اجازت نامے حاصل کرلیے تھے۔ مصری حکام نے سعودی عرب کے متعلقہ حکام سے رابطے کرکے پرمٹ دلوائے تھے۔ 
سعودی حکومت کی جانب سے مجھے سائیکل پر مملکت آنے اور یہاں کے مختلف شہروں میں گھومنے پھرنے اور پھر عمرہ و زیارت کے لیے مکہ  مکرمہ اور مدینہ  منورہ کے اجازت نامے ملے ہوئے ہیں۔ 
محمد المصری نے بتایا کہ ضبا بندرگاہ سے  وہ سائیکل سے سفر کرتے ہوئے الوجہ پہنچا۔ املج اور ینبع سے ہوتے ہوئے مدینہ منورہ آیا جہاں اس نے مسجد نبوی کی زیارت کی اور وہاں چند دن گزار کر سائیکل سے ہی مکہ مکرمہ پہنچے گا۔ 
محمد المصری نے اپنے سفر کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بعض علاقوں میں شدید گرمی نے اسے سفر روکنے پر مجبور کیا۔  وہ دن میں آرام کرتا تھا اور رات کے وقت سفر کرتا تھا۔ 
محمد المصری کا کہنا تھا کہ سب لوگوں نے اس کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ کئی لوگوں نے  مدد پیش کی اور سفر مکمل کرنے کے لیے بڑے حوصلہ  افزا جملے کہے۔

شیئر: