Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 20 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 1 پیسے کم ہوئی (فوٹو: سٹیٹ بینک ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔ 
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 32 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 90 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 27 پیسے رہی۔ 
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 19 پیسے، کویتی دینار کی 900 روپے 40 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی۔  
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 2 پیسے ریکارڈ کی گئی۔  
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 3 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 5 پیسے رہی۔ 

شیئر: