Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسیان، جی سی سی سربراہ کانفرنس ہر دو سال بعد ہوگی: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ نے کہا آسیان اور جی سی سی دنیا کے اہم اقتصادی گروپ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے  کہا ہے کہ ’آسیان اور جی سی سی میں شامل ممالکمشترکہ تعاون کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر دو سال میں ایک مرتبہ سربراہ کانفرنس کا انعقاد کریں گے‘۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو ریاض سربراہ کانفرنس کے اختتام پر انڈونیشیی وزیر خارجہ کے ہمراہ  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے بتایا ’ دونوں گروپ مشترکہ تعاون کے بڑے مواقع اور دونوں کے درمیان قدر مشترک کے پیش نظر مزید تعاون چاہتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ آسیان اور جی سی سی ممالک دنیا کے اہم اقتصادی  گروپ ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔
’فریقین چاہتے ہیں کہ مشترکہ سربراہ کانفرنس اقتصادی ترقی کثیر فریقی مشترکہ کوششوں کی بنیادوں کو مضبوط بنانے، ترقیاتی و اقتصادی عمل اور تعاون و یکجہتی کے فروغ کا باعث بنے‘۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ اور گردو نواح میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق سوال پر کہا کہ’ آسیان اور جی سی سی ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی پر متفق ہیں۔ غزہ کے باشندوں تک انسانی امداد کی رسائی کو ضروری سمجھتے ہیں‘۔
انہو ں نے مزید کہا’ فلسطین اسرائیل تنازع کا پائیدار حل سے ہی تشدد کے سلسلے کو روکا جا سکتا ہے، یہی اس کا واحد راستہ ہے‘۔

شیئر: