انڈیا میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی تماشائی کو ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے روکنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس کے بعد انڈین پولیس اور سٹیڈیم کی انتظامیہ پر تنقید کے ساتھ انڈیا میں انٹرنیشنل ایونٹ کرانے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی نے اپنی دستخط شدہ شرٹ پاکستانی کپتان کو دی؟Node ID: 803591
جمعے کو انڈیا کے شہر بنگلور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران پاکستانی تماشائی کو انڈین پولیس اہلکار کی جانب سے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعراہ لگانے سے روک دیا گیا۔
بنگلور کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا 18 واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں انڈین پولیس اہلکار کو ’بھارت ماتا کی جے از گُڈ بٹ پاکستان زندہ باد اِز ناٹ گُڈ‘ یعنی ’بھارت ماتا کی جے کہنا اچھا ہے لیکن پاکستان زندہ بعد کہنا اچھا نہیں ہے‘، کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر ہینڈل مالک پر لکھا گیا کہ ’ پاکستانی جرسی پہنے یہ نوجوان پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگا سکتا، یہ ملک کیسے ورلڈ کپ کی میزبانی کر سکتا ہے۔ یہ ناانصافی۔‘
How is this country hosting a WORLDCUP? THIS GUY IS WEARING PAK JERSEY AND HE CANNOT CHANT PAKISTAN ZINDABAD? WHAT SORCERY IS THIS!?? UNFAIR pic.twitter.com/sKC4wc8a9X
— c (@gayomarlic) October 20, 2023
ٹوئٹر صارف حمزہ قریشی نے نے سوال کیا کہ ’انڈین پولیس اہلکار نے پاکستانی تماشائی کو پاکستان زندہ باد کا نعرے لگانے سے روک دیا جب کہ انڈین شائقین ’بھارت ماتا کی جے‘ سمیت پاکستان مخالف نعرے لگاتے رہے لیکن انہیں کسی نے نہیں روکا۔ کیوں؟‘
بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستانی شائقین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا جب کہ بھارتی شائقین بھارت ماتا کی جے سمیت پاکستان مخالف نعرے لگاتے رہے لیکن انہیں کسی نے نہیں روکا۔ کیوں؟؟؟#PAKvsAUS #PAKvAUS pic.twitter.com/8BzFmv2594
— Hamza Qureshi (@thehqnotes) October 20, 2023
شفاعت شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ ’یہ تعصب کی انتہا ہے، انڈین پولیس اہلکار پاکستانی کرکٹ شائقین کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے روک رہا ہے۔‘
Height of prejudices . Indian Police stopping spectators from chanting’
پاکستان زندہ باد ۔ pic.twitter.com/57LySzLtQV— SHAFAAT SHAH (@INFANTRY28) October 20, 2023
سیاسی تجزیہ کار مبشر زیدی نے انڈین پولیس اہلکار کی جانب سے پاکستانی تماشائی کو نعرہ لگانے سے روکنے کے معاملے پر کہا کہ ’اگر آپ نے انڈیا کے حالات کو گذشتہ دہائی میں جان بوجھ کر نظرانداز کیا ہے تو انڈین پولیس کا اس طرح کا رویہ آپ کے لیے حیران کن اور پریشان کن ہو سکتا ہے۔‘
’انڈین پولیس کے اس طرح کے رویے کے بعد کوئی بے وقوف ہی ہو گا جو انڈیا جائے گا، اس طرح کی ویڈیوز مزید بھی آئیں گی۔‘
It is only shocking and upsetting if you have deliberately ignored what India was becoming for the last decade and what it has now become.
Serves any Pakistani, stupid or ignorant enough to go to India, to be treated like this.
More is coming… pic.twitter.com/LuGMcr5afr
— Mosharraf Zaidi (@mosharrafzaidi) October 20, 2023