Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نابینا خاتون جو بصارت سے محروم افراد کی مدد کررہی ہیں

الثریا انجمن بصارت سے محروم 600 افراد کو سہولتیں فراہم کررہی ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں جازان ریجن کی نابینا خاتون عبیر طبیقی نے بصارت سے محروم افراد کی مدد کے لیے الثریا فلاحی انجمن قائم کی ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ’  الثریا انجمن بصارت سے محروم 600 سے زیادہ افراد کو سہولتیں فراہم کررہی ہے‘۔ 
عبیر طبقی کا کہنا ہے ’فلاحی انجمن کے قیام کا خیال جازان کے الامل انسٹی ٹیوٹ سے فراغت اور وہا ں کام کے بعد آیا‘۔ 
انہوں نے کہا ’ جازان میں بصارت سے محروم افراد کے لیے سہولتیں کم ہیں۔ محسوس کیا کہ وہاں کئی کام ایسے ہیں جو ہونے چا ہئیں لیکن نہیں ہورہے‘۔ 
عبیر طبقی نے کہا کہ’ فلاحی انجمن الثریا کے قیام کی مخالفت بھی کی گئی لیکن اب 8 برس گزر چکے ہیں‘۔
 ’انجمن کی جانب سے معذوروں کے لیے تربیتی پروگرام، سماجی، نفسیاتی اور صحت پروگرام کیے جارہے ہیں۔ انہیں پروقار طریقے سے زندگی گزارنے کا اہل بھی بنایا جارہا ہے‘۔

شیئر: