Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا روڈریگز ابوظہبی میں جلوہ گر

جارجینا نے 52.2 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام سٹوریز پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
ارجنٹائن کی معروف ماڈل جورجینا روڈریگز اس ہفتے شوٹنگ کے لیے ابوظہبی روانہ ہو گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جورجینا نے 52.2 ملین فالوورز کے ساتھ اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ماڈل نے ہوائی جہاز کی کھڑکی سے ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کی تصویر کو دکھاتے ہوئے اس پوسٹ کو 'کام کے دن' کا عنوان دیا ہے۔
 ارجنٹائنی ماڈل کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ ابوظہبی میں شوٹنگ کے لیے ان کا سفر کسی عرب برانڈ کے لیے ہے۔
اس سے قبل ارجنٹائنی رئیلٹی ٹی وی سٹار عرب برانڈز کے لیے متعدد شوٹنگ میں حصہ لے چکی ہیں۔

جورجینا روڈریگز کو سعودی برانڈ پرفیوم لاویرن کے ساتھ ساتھ عرب برانڈ امارا لینز کی سفیر بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اپنی شوٹنگ کے دوران مختلف شاٹس میں انہوں نے معروف لبنانی ڈریس ڈیزائنر رامی کدی کے  مخصوص طرز کے تیار کردہ ہولوگرافک سیکوئن اور کرسٹل سے مزین گاؤن زیب تن کئے۔

شیئر: