سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اتوار کو ریاض میں جنوبی کوریا کے وزیر تجارت، صنعت اور توانائی بینگ مون کیو سے ملاقات کی ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ توانائی کے شعبے میں مشترکہ امور میں تعاون کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
یہ ملاقات جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے دورے سعودی عرب کے دوران ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب اور کوریا نے اتوار کو سعودی، کوریا سرمایہ کاری فورم کے موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون کےلیے مفاہمت کی 52 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔