سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے اتوار کو ریاض میں مملکت میں جنوبی کوریا کے سفیر پارک جون یونگ کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک الگ ملاقات میں وزارت خارجہ میں عوامی سفارتکاری کی نائب وزیر سارہ السید نے مملکت میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن کا خیرمقدم کیا۔
دونوں ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔