Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے کاغذات کی تجدید پر سالانہ فیس آج سے لاگو

’فیسوں کا نفاذ مرحلہ وار ہوگا اور پہلے مرحلے میں 2024 ماڈل کی ہلکی گاڑیوں پر لاگو ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گاڑیوں کے کاغذات کی تجدید پر سالانہ فیس کا نفاذ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے اینڈھن کے خرچ اور استعداد کے مطابق کاغذات کے اجرا اور تجدید پر سالانہ فیس کا قومی پلیٹ فارم جاری کردیا گیا ہے۔
گاڑیوں کے کاغذات کی تجدید پر سالانہ فیسوں کا نفاذ مرحلہ وار ہوگا اور پہلے مرحلے میں 2024 ماڈل کی ہلکی گاڑیوں پر لاگو ہوگا۔
نئے فیصلے کا نفاذ متعدد حکومتی ادارے مل کر کریں گے جن میں وزارت تجارت، کوالٹی ادارہ، محکمہ کسٹم و زکاۃ و فیس،محکمہ ٹریفک، قومی مرکز برائے معلومات اور اینڈھن کے معیاری استعمال کا مرکز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ماڈل اور اینڈھن کے خرچ اور معیار کے مطابق فیس کی تقسیم 5 کیٹگریز میں ہوگی۔
متعلقہ ادارے نے ہر گاڑی کے اینڈھن کے مطابق اس پر لاگو سالانہ فیس معلوم کرنے کے لیے خصوصی ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے (یہاں کلک کریں) جس کے ذریعہ ہر شخص اپنی گاڑی پر سالانہ فیس معلوم کرسکتا ہے۔
 

شیئر: