Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمانی اور قطری وزیر نے مکہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نمائش کا دورہ کیا

مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ ثقافتی طور پر اہمیت کا حامل ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
عمانی وزیر اوقاف اور مذہبی امور محمد بن سعید المعمری نے مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نمائش کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے وحی کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور مواد اور پیشکش کے معیار کو نوٹ کیا۔
قطر کے وزیر اوقاف و اسلامی امور غانم بن شاہین الغانم اور ان کے وفد نے بھی حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نمائش کا دورہ کیا۔
سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی  جنرل پریذیڈنسی نے مقدس مساجد میں فراہم کی جانے والی خدمات میں پیشرفت اور بہتری کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پویلین قائم کیا ہے۔
جنرل پریذیڈنسی وزیٹرز کے زیارت کے تجربے کو بڑھانے کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی اور عصری سہولتوں کی نمائش کر رہی ہے۔
اس نمائش کا مقصد عوام کو سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات سے واقف کرانا ہے۔
مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نمائش میں مختلف اشیا شامل ہیں جن میں کعبہ کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیا، کعبہ کے غلاف کی تیاری کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم اور ایک ڈیجیٹل کارنر جس میں ایک انٹرایکٹو سکرین ہے جس میں ضروری ایپلی کیشنز دکھائی گئی ہیں جو حجاج، عمرہ زائرین اور وزیٹرز کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
مکہ کے پہاڑوں میں غار حرا کے قریب حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کی نگرانی رائل کمیشن فار مکہ اور مقدس مقامات کے ذریعے کی جاتی ہے۔
یہ ڈسٹرکٹ بڑی ثقافتی اہمیت کا حامل ہے اور ایک نمایاں نشان کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
یہ منصوبہ مکہ کے رہائشیوں کے مذہبی اور ثقافتی تجربات کو فروغ دینے میں معاون ہے جو مملکت کے وژن 2030 پروگرام کے مقاصد میں سے ایک ہے۔

شیئر: