Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے ؟

بعض مقامات پرسیلابی کیفیت پیدا ہونے کا بھی امکان ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔
موسمیات کے مرکز کی جانب سے ریاض ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، نجران ، قصیم ، حائل ، الجوف ، شمالیہ ، تبوک ، الباحہ ، عسیر اورجازان ریجن میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
مرکز کی جانب سے جاری چارٹ کے مطابق ریاض ریجن میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔
نجران میں درمیانے درجے کی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جمعہ کی رات 11 بجے تک جاری رہے گی جبکہ قصیم ریجن میں ہلکی مگر مسلسل بارش سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
مدینہ منورہ ریجن کے علاقے العلا ، خیبر، الحناکیہ ، المھد ، بدر ، وادی الفرع اورمدینہ منورہ شہر کے علاوہ الرایس ، العیص اورینبع میں بھی درمیانے درجے کی بارش ہوگی جو رات گئے تک جاری رہے گی۔ بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔

 مسلسل ہلکی بارش سے شاہراہوں پرحد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے(فوٹو، ایکس)

قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ تبوک ریجن کے علاقے الوجہ ، املج اورضبا میں ہلکی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔
نجران ریجن کے علاقے حبونا ، خباش ، نجران ، یدمہ کے علاوہ بدر الجنوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر: