Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب مزید مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گا 

چین کی کمپنی مصنوعی سیارے تیار کرنے والی فیکٹری قائم کررہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خلائی ایجنسی میں منصوبہ بندی کے سربراہ انجینیئر محمد القاسم نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’2030 تک 15 ہزار سے زیادہ مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے جائیں گے۔ فی الوقت تقریبا سات ہزار مصنوعی سیارے کام  کررہے ہیں‘۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق انجینیئر محمد القاسم  نے کہا کہ’ مصنوعی سیاروں کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔  سعودی خلائی ایجنسی اور وزارت سرمایہ کاری  کی کاوشوں سے مصنوعی سیاروں کے شعبے میں پہلی غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں کامیابی ملی ہے۔ چینی کمپنی اے سپیس سرمایہ کاری کررہی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا’اس وقت پوری دنیا میں خلا ئی شعبے کے حوالے سے بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ سالانہ پانچ فیصد شرح نمو ہورہی ہے۔ خلائی معیشت 2040 تک ٹریلین ریال کی حد عبور کرلے گی‘۔ 
’ چین کی بڑی کمپنی اے سپیس نے مملکت میں ترقی یافتہ مصنوعی سیارے تیار کرنے والی فیکٹری کے لیے ایک ارب ریال کا سرمایہ لگایا ہے۔ کمپنی اگلے مرحلے میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھائے گی‘۔

شیئر: