متحدہ عرب امارات میں ہلال احمر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل راشد المنصوری نے کہا ہے کہ ’غزہ کے لیےامدادی مہم کے دوران تین ہفتوں میں امدادی سامان کے 60 ہزار پیکٹ جمع ہوئے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے بتایا کہ’ امارات نے چالیس ٹن سے زیادہ غذائی اشیا اور بنیادی ضرورت کا سامان گزشتہ دنوں غزہ پٹی بھیجا ہے۔ یہ سامان پہلے امارات سے مصر کے العریش ایئرپورٹ بھجوایا گیا اور وہاں سے رفح کراسنگ سے غزہ پہنچایا گیا‘۔
راشد المنصوری نے بتایا کہ’ اب تک 60 ہزار سے زیادہ غذائی پیکٹ جمع ہوچکے ہیں۔17 ہزار 800 رضاکاروں نے ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں امدادی مہم چلا رہے ہیں‘۔