Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے بھی غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کی مذمت کردی

وزارت خارجہ کے بیان میں فوری طور پرجنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے( فوٹو: اے ایف ہی)
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر زمینی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
امارات الیوم کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’غزہ میں فوری طور پرجنگ بندی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کا خون بہانا بند کیا جائے‘۔ 
وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پرفوری عمل کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے جس میں انسانی بنیادوں پرجنگ بندی روکنے اورغزہ کے شہریوں کو امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پرزوردیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ’ شہریوں کی جانوں کا تحفظ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کےلیے وہاں جاری عسکری کارروائیوں کو بند کیا جائے تاکہ غزہ پٹی میں امن قائم ہو اور شہریوں کو امدادی اشیا پہنچائی جاسکیں‘۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جمعے کی شام کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے تیز کر دیے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملوں میں حماس کے اہداف خصوصاً زیرزمین سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطین کے سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ اندھا دھند فضائی اور آرٹلری کے حملوں میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی جبکہ ہزار گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
یہ اس وقت بھی سامنے آیا جب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سنیچر کو خبر دار کیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی کارروائی میں توسیع کے باعث مزید ہزاروں شہریوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر: