Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد کے ترکے پر 30 بھائیوں میں جھگڑا، ایک دوسرے کے خلاف مقدمے

ایک دوسرے کے خلاف اب تک 20 مقدمے دائر کرچکے ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وکیل سعد بن منصور العنبق 30 سگے بھائیوں کے درمیان والد کے ترکے پر مقدمے بازی کی کہانی سامنے لے کر آئے ہیں۔ 
اخبار24 کے مطابق  سعودی وکیل سعد العنبق نے بتایا ’سعودی شہری نے 20 ملین ریال کا ترکہ چھوڑا تھا۔ اس پر 30 بیٹوں کے درمیان مقدمے بازی چل رہی ہے۔ ہر ایک نے دوسرے کے خلاف مقدمے دائر کررکھے ہیں۔‘
سعودی وکیل کا کہنا ہے ’متوفی شہری نے بیس ملین ریال سے زیادہ مالیت کی غیر منقولہ جائیدادیں اور نقدی چھوڑی تھی۔‘
ترکے میں وہ جائیداد شامل ہے جسے سعودی شہری مرنے سے قبل اپنے ایک وارث کے نام کرچکا تھا۔ 
سعودی شہری کے انتقال کے بعد وارثوں کے درمیان ترکے کی تقسیم اور اس میں اپنا حق ثابت کرنے کے حوالے سے جھگڑا ہو گیا۔ ایک دوسرے کے خلاف اب تک 20 مقدمے دائر کر چکے ہیں۔ 
وکیل نے بتایا بعض مقدمات میں عدالتیں حتمی فیصلے جاری کر چکی ہیں جبکہ کچھ مقدمات ایسے ہیں جو ابھی زیر سماعت ہیں۔

شیئر: