Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کے تحت جون کے پہلے ہفتے میں یمن سے مزید ایک ہزار 339 بارودی سرنگیں صاف

اب تک چار لاکھ  دو ہزار 258 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے ’مسام‘  نے جون کے پہلے ہفتے میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے نصب کی گئی  ایک ہزار339 ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 9 اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں، 67 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں ، ایک ہزار 259 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا۔
مارب، عدنِ، الجوف، شبوۃ، تعز، الحدیدہ، لحج ، صنعا، البیضا، صعدہ اور الضالع میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
سعودی پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک چار لاکھ  دو ہزار258 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے۔
مسام پروجیکٹ سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کی مدد کےلیے شاہ سلمان کے حکم پر کیے جانے والے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

شیئر: