Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت، سعودی وزیر خارجہ کا روس اور سلوینیا سے اظہار تشکر

غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی رکوانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس اور سلوینیا کی جانب سے جمعہ سات اکتوبر کو اقوام متحدہ کی  اس قرارداد کی حمایت کو سراہا ہے جس میں محصورغزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کےلیے کہا گیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف اور سلوینیا کے ہم منصب تجا فزون کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران غزہ اور گردو نواح میں عسکری حملے بند کرانے کےلیے کوششوں اورغزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی رکوانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے شہریوں کے مکمل تحفظ، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنے اور فوری جنگ بندی کےلیے بین الاقوامی برادری کے کردار پر بھی بات چیت کی
انہوں نے خطے میں فوجی کشیدگی کو کم کرنے، طبی اور انسانی  امداد غزہ پہنچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ غزہ میں انسانی بحران روکا جاسکے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ اس سے قبل دنیا کے متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے سفارتی رابطے کرچکے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ اس بات پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ عالمی برادری غزہ میں جنگ بند کرانے، فلسطینی عوام کے مصائب دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ 

شیئر: