Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے پہلے سپیل میں مارکو یانسین نے دو کیوی بیٹرز کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 36 ویں اوورز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کیشیو مہاراج نے چار جب کہ مارکو جینسن نے تین وکٹیں حاصل کی۔
بدھ کو پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 357 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے رَسی فین ڈر ڈسن 133 کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ اُن کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 124 اور ڈیوڈ ملر نے 53 رنز بنائے۔
کیویز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پونے میں کھیلے جانا والا دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں ساتواں میچ ہے۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ میچ کھیل چکی ہے جس میں انہیں پانچ میں جیت حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ میں پروٹیئز کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسی طرح نیوزی لینڈ نے بھی اس میگا ایونٹ میں چھ میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں چار میچ جیت اور دو میچوں میں شکست حاصل ہوئی ہے۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ میں میچوں کی بات کی جائے تو اب تک جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ 8 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جس میں چھ مرتبہ نیوزی لینڈ اور دو مرتبہ جنوبی افریقہ کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
اگر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کی بات کی جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں آپس میں 71 میچ کھیل چکی ہیں جس میں 41 مرتبہ فتح پروٹیئز اور 25 مرتبہ کیویز نے جیت حاصل کی ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
یہ میچ جہاں دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے وہیں پاکستان ٹیم اور اُس کے مداحوں کی نظریں بھی اس میچ پر ہیں۔
اگر نیوزی لینڈ یہ میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں بڑھ جائیں گی جبکہ جنوبی افریقہ کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل کا تقریبا ختم ہو جائے گا۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوُوما (کپتان)، رَسی فین ڈر ڈسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ مِلر، مارکو یانسین، جیرالڈ کوئٹزیا، کیشوو مہاراج، کاگیسو راباڈا، لُنگی نگیڑی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیوون کونوے، وِل ینگ، رَچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، ٹِم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

شیئر: