ریاض .... محکمہ انسداد منشیات نے بطحا بری سرحدی چوکی آنے والے ایک ٹرک کی تلاشی لیکر اس پر سے 112کلو حشیش ضبط کرلی۔ محکمہ کے ترجمان کرنل عبدالعزیز کدسہ نے بتایا کہ یہ کارروائی متحدہ عرب امارات میں انسداد منشیات ادارے کے اہلکاروں کی اطلاع پر کی گئی۔ منشیات سعودی عرب میں 2شامی شہریوں نے طلب کی تھیں۔ دونوں کو گرفتار کرکے محکمہ تحقیقات و استغاثہ کے حوالے کردیا گیا۔