Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی قومی ڈش ’الجریش‘

سعودی وزارت ثقافت الجریش پکوان کو قومی ڈش قرار دے چکی ہے(فوٹو، اخبار 24)
سعودی خاتون شیف ’ضحی العطیشان‘ نے کہا ہے کہ  سعودی باورچی خانہ دنیا کے  بہترین کچن میں سے ایک ہے ۔ تازہ اور لذیذ پکوانوں پر مشتمل ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں میں سعودی پکوان پسند کیے جارہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق العطیشان نے سعودی پکوانوں کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کھانے صحت بخش ہوتے ہیں۔ 
العطیشان نے کہا کہ  ’الجریش‘سعودی عرب کے اہم پکوانوں میں سے ایک  ہے۔ بعض لوگ سعودی پکوان  استعمال کرنے سے موٹے ہوجاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ زیادہ مقدار میں سعودی پکوان کھالیتے ہیں۔ 
العطیشان  نے کہا کہ مملکت بھر میں سعودی ریستوران اول نمبر پر ہیں۔ انڈین ریستوران کا نمبر اس کے بعد آتا ہے کیونکہ انڈین پکوان سعودی پکوانوں سے ملتے جلتے ہیں۔
چاول اور سالن دونوں ملکوں کے پکوانوں میں قدرے مشترک ہے تاہم سعودی  کچن میں مصالحوں کا استعمال انڈین کچن کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ 

 مملکت میں سعودی ریستوان سرفہرست ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)

یاد رہے کہ سعودی وزارت ثقافت الجریش پکوان کو سعودی عرب کی قومی ڈش قرار دے چکی ہے۔

شیئر: