Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کی پروازیں ریاض اور قصیم منتقل

دمام.... موسم کی خرابی کے باعث دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے پروازوں کا رخ ریاض اور قصیم کی جانب موڑ دیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ میں بتایا کہ جدہ سے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی پروازیں قصیم ایئرپورٹ بھیجی جاری ہیں جبکہ بیشہ سے آنے والی پروازوں کا رخ ریاض ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ بدھ کو مشرقی ریجن میں موسم کی خرابی کی وجہ سے قریب کا منظر بھی نظرنہیں آرہا تھا۔

شیئر: