Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کولمبیا کے وزیر خارجہ سے رابطہ ، غزہ کی صورتحال پرگفتگو

اقوام متحدہ کی قراردار پرکولمبیا کی جانب سے حمایت کو سراہا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ کولمبیا کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں غزہ کی صورتحال پرگفتگو کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ پٹی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ہونے والی اقوام متحدہ کی قراردار پرکولمبیا کی جانب سے حمایت کو سراہا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ پٹی اورگرد ونواح کی تازہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی عسکری کارروائیوں کے اضافے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان  کو فوری طورپرروکنے اورمسئلہ فلسطین کے منصفانہ و جامع حل کی تلاش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

شیئر: