Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین ایئرپورٹ پر خاتون کی جہاز روکنے کی کوشش

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں پولیس نے ایک خاتون کو ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک جہاز کو روکنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو کینبرا ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ایئرپورٹ سکیورٹی کو چکما دیا اور رن وے کی طرف دوڑ لگادی۔
اطلاعات کے مطابق خاتون کو قنتاس ایئرلائن کے جہاز سے کینبرا سے ایڈیلیڈ جانا تھا لیکن وہ ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچیں جس کے بعد انہوں نے رن وے کی طرف دوڑ کر جہاز کو روکنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو جہاز کے پائلٹ کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس نے خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی ضمانت کو مسترد کردیا گیا ہے اور انہیں آج جمعے کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

شیئر: