Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر’آن آرائیول ٹورسٹ ‘ ویزہ سروس شروع

ٹورسٹ ویزے پرآنے والوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآن آرائیول سیاحتی ویزوں کے اجرا کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے سیاحت کے لیے  مملکت آنے والوں کے لیے ائیرپورٹ پرخصوصی کاونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ۔
شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ جوازت کے تعاون سے ایئرپورٹ پرآن آرائیول ویزہ کے لیے خصوصی کاونٹرز کا افتتاح کیا گیا۔
افتتاح کے موقع پرڈائریکٹر جنرل جوازات لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی اورایئرپورٹ اتھارٹی کے  سی ای او انجینئر ایمن عبدالعزیز ابوعباہ کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدارن بھی موجود تھے۔ اس موقع پرمختصر سی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
ڈائریکٹر پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان نےاس موقع پرخطاب کرتے ہوئے  کہا کہ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے مملکت آنے والوں کے لیے بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
ہمارا مقصد سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو امیگریشن کی اعلی سہولتیں فراہم کرنا ہے اسی حوالے سے ایئرپورٹ پرآن آرائیول ٹورسٹ ویزہ سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کا بہترین انداز میں استقبال کیا جاسکے۔

ایئرپورٹ پرآن آرائیول ویزہ کے متعدد کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے سعودی عرب سیاحتی ویزے پرآنے والوں کو عمرہ کی ادائیگی اورمسجد نبوی میں حاضری کی بھی اجازت ہوتی ہے علاوہ ازیں وہ اپنی مدت قیام کے دوران مملکت کے کسی بھی شہر میں جاسکتے ہیں۔
سعودی عرب میں سال 2019 میں مختلف اقسام کے ویزے متعارف کرائے گئے ہیں جن میں آن لائن ویزہ سروس کے تحت عمرہ ، سیاحت یا وزٹ ویزہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: