آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے۔
سنیچر کو بنگلور کے چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لیںڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے اس انتہائی اہم میچ میں اوپنر فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
کپتان بابر اعظم نے بھی فخر زمان کا خوب ساتھ دیتے ہوئے 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت جیتنا تھا جس میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں جانے کا راستہ بدستور کھلا ہے اور پاکستانی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔
اس جیت پر کرکٹ کے مداح سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی ’قدرت کے نظام‘ کے بھی خوب شکر گزار ہیں۔
مُفدل وہرہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’قدرت کا نظام پاکستان کے لیے کام کرنے لگا۔‘
Qudrat Ka Nizam working for Pakistan. pic.twitter.com/BZtNICCB78
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 4, 2023
سعد نے ٹیم کی جیت کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جس رب نے 402 کے بعد بھی ہمیں جتوایا ہے وہ رب سری لنکا کو بھی جتوائے گا نیوزی لینڈ کے خلاف اور ہم بھی انگلینڈ کو ہرائیں گے۔ قدرت کا نظام اور پاکستان کرکٹ۔‘
Jis Rabb ne 402 ke baad bhi hume jitwaya hai wo Rabb Sri Lanka ko bhi jitwaye ga New Zealand ke khilaaf aur Hum bhi England ko harayen ge.
QUDRAT KA NIZAM x PAKISTAN CRICKET.
— S A A D (@SaadSays22) November 4, 2023
ٹوئٹر ہینڈل نامعلوم افراد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’چار گھنٹے پہلے مجھے کوئی کوئی لاکھ بار کہتا کہ پاکستان جیت جائے گا تو میں اس بات پر یقین نہ کرتا۔ فخر زمان نے کیا شاندار میچ چھینا ہے۔ سکواڈ میں واحد کھلاڑی ہیں جو یہ کرنے کے قابل تھے۔‘
Not in a million year could you have convinced me 4 hours ago that Pakistan would win this match. What a robbery by Fakhar Zaman, the only player in the squad capable of pulling it off. Take a bow.
— nma (@namaloomafraaad) November 4, 2023
مرزا لال بیگ نے معروف ٹی وی شو ’دی پویلین‘ میں شعیب ملک اور وقار یونس کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کر دی۔
It's time! https://t.co/TueBlUTyef pic.twitter.com/C0luwspioF
— MLB (@mirzalalbaig) November 4, 2023
اریبہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’400 کا ہدف 400 بنائے بغیر میچ جیت گئے۔ قدرت کا نظام الٹرا پرو میکس۔‘
Winning while chasing 400 but not scoring 400
Qudrat ka nizam ultra pro max pic.twitter.com/dB6w7eTWN0
— Areeba (@arieba_chaudryy) November 4, 2023
ٹوئٹر ہینڈل چینج آف پیس نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ ’پتا نہیں کیسے، کہاں، سب مشکلات کے خلاف، ایک قوم بابر کے سائے تلے ابھی بھی ورلڈ کپ میں زندہ ہے۔‘
Somehow, someway, against all odds…#OneNationUnderBabar is still alive at the World Cup.
— Change of Pace (@ChangeofPace414) November 4, 2023