حج کے حفاظتی ٹیکے انفلوائنزا ویکسین کا متبادل نہیں: وزارت صحت
متعدی امراض کے ماہر کا کہنا ہے کورونا اور انفلوائنزا ویکسینز الگ ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر عبداللہ مفرح عسیری نے کہا ہے کہ ’حج کے حفاظتی ٹیکے موسمی انفلوائنزا ویکسین کا متبادل نہیں‘۔
سبق ویب کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے مزید بتایا کہ ’موسمی انفلوائنزا ویکسین سے ایک ماہ میں ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں نے فائدہ اٹھایا‘۔
ڈاکٹر عسیری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح کورونا اور انفلوائنزا ویکسینز الگ ہیں اور یہ دونوں صحت کے لیے انتہائی ضروری تھیں‘۔
’اسی طرح حج اور انفلوائنزا ویکسین بھی الگ ہیں۔ دونوں کے اپنے فوائد ہیں۔ ان ویکسینز کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں لینے والا محفوظ ہوجاتا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں