مشرقی ریجن میں حج ویکسینیشن کے لیے 56 سینٹرز
داخلی عازمین کے لیے کورونا ویکسین بھی ضروری ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے اندرون مملکت سے حج پر جانے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے تین ویکسینیں ضروری قرار دی ہیں۔
حج پر جانے والوں کے لیے گردن توڑ بخار، موسمی انفلوائنزا اور کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں ضروری لگوانا ضروری ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں داخلی عازمین حج کے لیے ویکسین سروس کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
الشرقیہ ریجن میں محکمہ صحت نے ابتدائی صحت نگہداشت کے 56 مراکز کی فہرست جاری کی ہے جہاں داخلی عازمین مقررہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
محکمہ صحت نے دمام شہرمیں 9 ہیلتھ سینٹرز کی فہرست جاری کی ہے ان میں النور، الشفا، المطلقیہ، الفیصلیہ، العزیزیہ، المزروعیہ، الجامعیین، الحمرا اور الندی شامل ہیں۔
الخبرمیں العقربیہ، الخبر الجنوبی، الحزامی الذھبی اور المطلقیہ چار ہیلتھ سینٹرز اس مقصد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
الجبیل میں تین، الخفجی میں چار، الرفیعہ میں 5 اور العدید میں بھی ہیلتھ سینٹرز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔