سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے ایک عمرہ زائر کی جان بچالی۔ دل کی حرکت عمرہ ادا کرتے ہوئے رک گئی تھی۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ طبی عملے نے انہیں اجیاد ہسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد مہیا کی۔
الیکٹراک شاک دیے گئے جس سے دل کی حرکت بحال ہوئی بعد ازاں طبی نگہداشت اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو انتہائی صحت نگہداشت کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔