Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب کے وقت وادی عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

’سیلابی ریلے کے وقت وادی عبور کرنا اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنے کے برابر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بارش اور سیلابی ریلوں کے وقت وادیوں کو عبور کرنے سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیلابی ریلے کے وقت وادی عبور کرنا اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنے کے برابر ہے۔
محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے کہا ہے کہ ’ملک کی متعدد وادیوں میں پانی جمع ہے جبکہ کئی شہروں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے ہیں‘۔
’سیلابی ریلے کے دوران وادی عبور کرنے کی خطرناکی سے آگاہی دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے‘۔
’اس کے باوجود اگر کوئی اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈال کر وادی عبور کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر قانونی کارروائی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قانون کے مطابق سیلابی ریلے کے وقت وادی عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔

شیئر: