Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، افریقی کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد

’تیونس، ملاوی، نائجر، ماریشس اور دیگر ممالک کے سربراہان ریاض پہنچ گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں آج منعقد ہونے والی سعودی ، افریقی کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد شروع ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  آج ریاض میں سعودی، افریقی کانفرنس ہے جس میں متعدد افریقی ممالک کے سربراہان  شریک ہوں گے۔
دریں اثنا تیونس، ملاوی، نائجر، ماریشس اور دیگر ممالک کے سربراہان ریاض پہنچ گئے ہیں۔
کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کا استقبال نائب گورنر ریاض شہزادہ امحمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز اور ایوان شاہی کے نمائندے ماجد بن صالح بن شویل نے کیا ہے۔
 

شیئر: