Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اورصومالیہ میں سیکیورٹی تعاون کا معاہدہ

سعودی عرب کی جانب سے نائب وزیرداخلہ نے معاہدے پردستخط کیے(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کی وزارت داخلہ اور صومالیہ کی وزارت امور خارجہ  نے فریقین کے درمیان اتوار کو سیکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے  مطابق سعودی عرب کی طرف سے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر الداود اور صومالیہ کی  جانب سے وزیر امور خارجہ ابشر عمر جامع نے معاہدے پر دستخط کیے۔  
اس موقع پر بین الاقوامی تعاون اور قانونی امور کے ادارے کے  ڈائریکٹر جنرل احمد العیسی،  سعودی وزارت داخلہ اور صومالیہ کی وزارت خارجہ کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ 

شیئر: